analatics //ads Fraz Ahmed raz poetry || two lines poetry - poetry web 2 //adds

Saturday 21 September 2019

Fraz Ahmed raz poetry || two lines poetry

اس نے مجھے چھوڑدیاتوکیاہوافرازؔ 
میں نے بھی توچھوڑاتھا سارا زمانہ اس کے لیے۔



دل منافق تھا، شب ہجرمیں سویاکیسے
اور جب تجھ سے ملا، ٹوٹ کے رویاکیسے۔ 


اس شخص سے فقط اتناساتعلق ہے فرازؔ 
وہ پریشان ہوتو ہمیں نیندنہیں آتی ۔



دل کسی حال پہ قانع ہی نہیں جان فرازؔ 
مل گئے تم بھی توکیااور نہ جانے مانگے۔



یونہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیاہے
کس قدر جلدبدل جاتے ہیں انسان جاناں۔



میں جس کی راہ پہ ہوں ہرجگہ پہ ہے موجود
میں جس سفرپہ ہوں خود باعث سفرہے مجھے۔



محبت کے بعد محبت ممکن ہے فرازؔ 
پرٹوٹ کے چاہناصرف ایک بارہوتاہے۔




نظم دُلہن تھی تیری ، غزل تیری محبوبہ 
الوداع احمدفرازؔ ! جاتجھ کوخداکو سونپا ۔


اَب کیوں روشنی سے ڈرتے ہوفرازؔ 
تم توکہتے تھے مجھے چاند چاہیئے۔



یہی دل تھا کہ ترستاتھامراسم کے لیے 
اب یہی ترک تعلق کے بہانے مانگے۔



کچھ محبت کانشہ پہلے ہم کو تھافرازؔ 
دل جو ٹوٹاتو نشے سے محبت ہوگئی۔


اور فرازؔ چاہئیں کتنی محبتیں تجھے
ماؤں نے تیرے نام پر بچوں کانام رکھ دیا۔


ہوئی ہے شام تو آنکھوں میں بس پھر تو
کہاں گیاہے میرے شہرکے مسافر تو۔



دیوار کیا گری میرے کچے مکان کی 
لوگوں نے میرے گھر سے رستے بنالیے۔



افسوس کوئی پوچھتا نہیں دل کاحال فرازؔ 
ہر کوئی کہہ رہا ہے تیرے رنگ کوکیاہوگیا۔



اس کی وہ جانے اسے کے پاس وفاتھا کہ نہ تھا
تم فرازؔ اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے۔



کسی بے وفاکی خاطر یہ جنوں فرازؔ کب تک
جو تمہیں بھلا چکاہے اسے تم بھی بھول جاؤ۔



خالی ہاتھوں کو کبھی غور سے دیکھاہے فرازؔ 
کِس طرح لوگ لکیروں سے نکل جاتے ہیں ۔




میں فنا ہوگیا وہ بدلا پھر بھی نہیں فرازؔ 
میری چاہت سے بھی سچی تھی نفرت اس کی۔




تیرے قریب آکے بڑی الجھنوں میں ہوں 
میں دشمنوں میں ہوں کہ تیرے دوستوں میں ہوں ۔

No comments:

Post a Comment