ممکن نہیں ہے مجھ سے طر زِ منا فقت
دُنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
عجب موڑ پے ٹھہرا ہے قا فلہ دل کا
سکون ڈ ھو نڈنے نکلے تھے ،وحشتیں بھی گئیں
بہت نزدیک ہو کر بھی وہ اتنا دُور ہے مجھ سے
اِ شا رہ ہو نہیں سکتا، پُکا را جا نہیں سکتا
کہنے کو میرا اس سے کو ئی وا سطہ نہیں
امجد لیکن وہ شخص مجھے بُھو لتا نہیں
اپنی ہی گلی میں اپنا ہی گھر ڈھو نڈتے ہیں لو گ
امجد یہ کون شہر کا نقشہ بدل گیا
No comments:
Post a Comment